اب ہفتے میں کتنی چھٹیاں ہوں گی؟ حکومت نے طلبا کو خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پنجاب کے سرکاری اسکولز ہفتے کے روز بھی بند رہا کریںگے۔

وزیر تعلیم رانا سکندرحیات نے ہفتے کی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ پرکام کا بوجھ ہے، سرکاری اسکولوں کے اساتذہ سے بوجھ کم کیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں پیر سے جمعہ تک تدریسی عمل ہوگا، پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اوقات کار بڑھا دیںگے۔ ہفتے کا روز اساتذہ کی ٹریننگ کیلئے مختص ہوگا۔

close