ڈاکٹروں کا ہڑتال ختم نہ کرنے کا اعلان ، مریض رل گئے

لاہور(پی این آئی)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر حسین تھنڈ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز کی ہڑتال جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ہمارے تحفظات دور کریں اور مسائل کا حل کریں۔

لاہور کے میو اسپتال میں وائے ڈی اے کے عہدیداران نے پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر حسین تھنڈ نے کہا کہ حکومت، ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب تک وائے ڈی اے کال آف نہ کرے ہڑتال جاری رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ سنٹرلائزڈ خریداری کے نام پر محکمہ صحت کی لوٹ مار بند کی جائے۔صدر وائے ڈی اے نے کہا کہ شفاف تحقیقات کریں کہ غیر معیاری ادویات کون خریدتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز اس مسئلے کو خود حل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close