ہزاروں سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(پی این آئی)سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 14 ہزار سرکاری ملازمین کو مستقل کرنے کا پلان طلب کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کی منظوری دےدی۔ جس کے تحت پنجاب میں پہلا پبلک سیکٹر مونٹیسری پروگرام شروع کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے ایک ہزار گراؤنڈز کی 6 ماہ میں تعمیر وبحالی کا ہدف مقرر کردیا گیا ہے۔ اس کےعلاوہ سرکاری سکولوں میں ہفتہ وار اور ماہانہ ”مقابلے“شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ راجن پور،لیہ، بھکر میں سی ایم پنجاب سکول نیوٹریشن پروگرام پائلٹ پراجیکٹ کا اگست سے آغاز ہوگا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرائزیش کا پلان طلب کرلیا۔ پنجاب بھر میں سہولیات اور ضروریات کا تعین کرنے کے لئے سکولوں کی جامع میپنگ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

گرین سکول پروگرام کے اجراء کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے منظوری دے دی ہے۔ جس کے تحت ہر طالبعلم کم ازکم ایک پودا لگائے گا اور ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی- سرکاری سکولوں میں سپوکن انگلش اور کریکٹر بلڈنگ کلاسز شروع کرنے کی تجاویز کاجائزہ بھی لیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں 603نان فنکشنل سکولوں کی بحالی کی ہدایت بھی کردی۔ اساتذہ کے لئے ای ٹرانسفر آسان اور قابل عمل بنانے کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ میٹرک کی سطح پر ٹیکنالوجی کے 12کورسز متعارف کرانے کا جائزہ لیا گیا۔ سکول مینجمنٹ کونسلز کو فعال اور موثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close