ڈنڈا بردار ہجوم نے کے الیکٹرک عملے پر دھاوا بول دیا

کراچی(پی این آئی)کےالیکٹرک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں عملے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ڈنڈا بردار ہجوم نے ڈیوٹی پر مامور گاڑی اور عملے پر دھاوا بولا، پولیس کی جانب سے کارروائی کے بعد ہجوم منتشر ہوا۔کے الیکٹرک ترجمان کا کہنا ہے کہ عملہ محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو شدید نقصان ہوا، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close