باپ اور بیٹی دریائے سندھ میں ڈوب گئے، افسوسناک خبر

حیدرآباد (پی این آئی)حسین آباد میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

دونوں باپ اور بیٹی کراچی سے حیدرآباد اپنے رشتہ داروں سے ملنے کیلئے آئے تھے۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ نہاتے ہوئے بچی کا پاؤں پھسلا تو والد نے بچانےکیلئے دریا میں چھلانگ لگائی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کی لاشوں کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ والد کی شناخت 50 سالہ یعقوب اور بیٹی کی 7 سالہ مریم کے ناموں سے ہوئی۔

close