گزشتہ 9گھنٹوں میں 10لاشیں مل گئیں،عوام خوف میں مبتلا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں 9 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 10 لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیوحکام کے مطابق ممکنہ طور پر تمام افراد نشے کے عادی تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تین لاشیں لیاری کے لاشاری محلے میں کے ایم سی گراؤنڈ سے ملیں۔ گولیمار، جہانگیر روڈ، لانڈھی گودام چورنگی، ڈیفنس فیز سیون، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 15 اور خمیسو گوٹھ سے لاشیں ملیں۔ ریسکیو حکام نے بتایاکہ لاشیں پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشنز پھر سرد خانے منتقل کردی گئیں۔

close