خوفناک حادثے میں ہلاکتیں ہوگئیں، افسوسناک خبر

مری(پی این آئی)مری میں گھوڑا گلی کے مقام پر پک اپ کھائی میں جا گری،حادثے میں 2افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق پک اپ کھائی میں گرنے سے 2خواتین سمیت 3افراد زخمی ہو گئے جنہیں مری ساملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقام ناران میں ہوٹل کے کمرے میں سلنڈر گیس کی لیکج سے سیاح فیملی کے سات افراد بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بے ہوش ہونے والے ساتوں افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔آج نیوز کے مطابق بے ہوش ہونے والے سیاحوں میں 17 سالہ لائبہ، 19سالہ ثناء، 25 سالہ زرمینہ، 50 سالہ نسیم، 7 سالہ ایان اور 4 سالہ اذان شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close