سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں گریڈ ایک سے 15 پر بھرتیوں کے خلاف درخواستوں پر جاری حکم امتناع میں توسیع کردی۔

درخواست گزار ایم کیو ایم کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے سماعت 29 جون تک ملتوی کردی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی درخواست پر گریڈ ایک سے 15 تک بھرتیوں پر حکم امتناع جاری کررکھا ہے۔

close