شدید گرمی ، کئی گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ، شہری رات جاگنے پر مجبور

حیدرآباد (پی این آئی)شدید گرمی ، کئی گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ، شہری رات جاگنے پر مجبور۔۔۔حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں کئی گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، شدید گرمی اور حبس میں شہریوں کو رات جاگنی پڑی۔حیدرآباد کے علاقے کوہسار، ایوب کالونی، پھلیلی، پریٹ آباد،نیو سبزی منڈی میں بجلی بند ہے۔اس کے علاوہ مٹیاری، ہالہ، نیو سعید آباد اور بھٹ شاہ میں بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری ہے۔اس حوالے سے حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ حیسکو کے 2 گرڈ اسٹیشنز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، ریجنل کنٹرول سینٹر سے دونوں گرڈز کو بجلی کی سپلائی معطل ہے۔

حکام نے کہا کہ ریجنل کنٹرول سینٹر نے اوور لوڈنگ کے سبب سپلائی معطل کی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں