کن گاڑیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا؟گاڑی مالکان کیلئے اہم خبر آگئی

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے ایک بار پھر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرکے متعلقہ محکمے کوآگاہ کرے۔عدالت نے کہا کہ موٹروے پولیس آگ لگانے کے واقعات پر کارروائی کرے، موٹروے کےگردونواح میں آگ کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں جن پر قابو پایا جائے، آئی جی موٹروے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروائیں ورنہ توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔دوران سماعت ہیٹ اسٹروک سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ہیٹ اسٹروک سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی ہے، چولستان میں 20 واٹر باؤزر بھیجے دیے گئےہیں، ایک واٹرباؤزر میں 12500 لیٹر پانی ہوتا ہے جو وہاں کے رہائشیوں کو دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں