سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں

کوئٹہ(پی این آئی)محکمہ خزانہ بلوچستان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے کی تجویز دے دی۔

بلوچستان کابینہ نے آئندہ مالی سال 25-2024 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی ہے۔جمعہ کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس ہوا جس میں محکمہ خزانہ کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ صحت اور تعلیم ترجیحی شعبے ہیں۔صوبائی بجٹ میں گریڈ 1 سے گریڈ 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے گریڈ 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 22 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی۔علاوہ ازیں صوبائی بجٹ میں پنشن اور دیگر مرعات کیلئے 13 ارب، تعلیم کے شعبے کیلئے 126 ارب 26 کروڑ روپے اور صحت کیلئے 57 ارب 12 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔صوبائی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ نے پنشن کنٹری اسکیم کی منظوری بھی دی۔

close