لاہور میں نرسز میدان میں آ گئیں

لاہور(پی این آئی)لاہور میں نرسز میدان میں آ گئیں….ساہیوال میں ڈاکٹروں اور خانیوال میں نرس کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ینگ نرسز کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔نرسز وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر پہنچیں اور ساتھی نرس کی رہائی کا مطالبہ کیا، اس موقع پر محکمۂ صحت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں کے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال کی، او پی ڈیز بند ہونے سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ینگ ڈاکٹرز نے ساہیوال میں ڈاکٹروں اور خانیوال میں گرفتار نرس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہ بنایا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close