پکنک پرگئے 14 افراد کو اغوا کرلیا گیا

کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ سے تقریباً 35 کلو میٹر دور ہرنائی کے قریب شعبان میں پکنک پرگئے14 افراد کو اغوا کرلیاگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق نواحی پہاڑی علاقے شعبان سے نامعلوم مسلح افراد نے پکنک پر گئے 14 افراد کو اغوا کرلیا۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے افراد شعبان کے تفریحی مقام پر پکنک کے لیے گئے تھے،4 مغویوں کو بعد میں چھوڑ دیا گیا اور 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔انتظامیہ کے مطابق 10 افراد کے اغوا کی اطلاعات ملنے کے بعد لیویز فورس اور انتظامی حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

close