فری وائی فائی سروس، شہریوں کیلئے اچھی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں مفت وائی فائی سروس کے مقامات بڑھا دیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں فری وائی فائی سروس کی فراہمی کے مقامات میں اضافہ کرتے ہوئے ان کی تعداد 100 مقامات سے بڑھا کر 200 مقامات کر دی گئی ہے، ایمرجنسی میں فری وائی فائی سے پولیس اور اہلخانہ سے رابطہ کیا جاسکتا ہے، فری وائی فائی سے ویمن سیفٹی ایپ، ٹیکسی رائیڈ بک کروانے، پنجاب پولیس ایپ اور واٹس ایپ استعمال کیا جاسکتا ہے، تاہم فری وائی فائی سروس سے فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کے استعمال کی سہولت میسر نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عیدالاضحیٰ کے بہترین انتظامات پرعوامی نمائندوں، انتظامیہ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، بلدیاتی اداروں اور پولیس کو شاباشی دی ہے، ان کا کہنا ہے کہ عید الاضحیٰ پر مسلسل 72 گھنٹے جاری زیرو ویسٹ مشن کی کامیابی اشتراک کار کی بہترین مثال ہے، شہروں، قصبوں اور بڑے دیہات میں صفائی کے عمل کو بہترین طریقہ سے سر انجام دیا گیا، آلائشیں ٹھکانے لگا کر فینائل اور عرق گلاب ملے پانی سے سڑکیں دھونے کا عمل نئی جدت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close