کس شہر میں پی ٹی آئی ایم این اے نے بجلی زبردستی بحال کرا دی؟

نوشہرہ (پی این آئی)کس شہر میں پی ٹی آئی ایم این اے نے بجلی زبردستی بحال کرا دی؟نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار خان نے 12 فیڈرز کی بجلی زبردستی بحال کردی۔ذوالفقار خان کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈ اسٹیشن پہنچے اور بجلی بحال کرائی جس کے بعد پیسکو حکام نے ممبر قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ اندراج کیلئے مراسلہ بھجوا دیا ہے۔دوسری جانب پیسکو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پیسکو کے ایک ہزار 300 سے زیادہ فیڈرز ہیں، 156 فیڈرز پر صرف 2 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

پیسکو کے مطابق 135 فیڈرز پر 20 سے 30 فیصد لاسز ہیں جہاں 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ 96 فیڈرز پر لاسز 30 سے 40 فیصد ہیں جہاں 7 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔پیسکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ143 فیڈرز پر 40 سے 60 فیصد تک لاسز ہیں جہاں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے جبکہ 157 فیڈرز پر لاسز 60 سے 80 فیصد ہیں جہاں لوڈشیڈنگ 16 گھنٹے کی ہے۔پیسکو کے مطابق 159 فیڈرز پر لاسز 80 فیصد سے زیادہ ہیں جن پر 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔۔۔۔

close