گوجرانوالہ، عید کی نماز کے بعد چچا اور 2 بھتیجے فائرنگ کر کے مار دیئے گئے

گوجرانوالہ (پی این آئی) عید کی نماز کے بعد علاقہ منڈیالہ میرشکاراں میں معمولی جھگڑے پر محلے داروں نے دو بھائی اور چچا کو قتل کر دیا۔۔۔۔ گوجرانوالہ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے منڈیالہ میرشکاراں میں 2 مسلح افراد نےچوک میں کھڑے افراد پرفائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔۔۔ پولیس حکام کا کہنا ہےکہ جاں بحق افراد میں 2 بھائی اور چچا شامل ہیں جب کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 2 راہگیر بھی شامل ہیں۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ فریقین محلے دار ہیں اور ان کا گزشتہ رات معمولی بات پر جھگڑا ہوا تھا، متاثرہ فریق عید کی نماز کے بعد چوک میں کھڑے تھے کہ اس دوران ملزمان نےفائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔۔۔

close