پولیس موبائل کو حادثہ، بڑی شہادتیں

لسبیلہ(پی این آئی)پولیس موبائل کو حادثہ، بڑی شہادتیں…دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی لسبیلہ کے اسکواڈ میں شامل موبائل کو حادثے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردی گئیں۔پولیس موبائل کو حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا، پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جارہی تھی۔ایس ایس پی لسبیلہ نوید عالم کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close