سانگھڑ کے بعدایک اورشہر میں بھی بے زبان جانور پر ظلم کا دلخراش واقعہ

حیدرآباد (پی این آئی)حیدرآباد میں تشدد کرکے گدھے کی ٹانگ توڑ دی گئی، واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گدھا گاڑی چلاتا ہے، کل اس نے دوسری گاڑی کے گدھے کی ٹانگ توڑ دی۔ سڑک پر موجود دوسری گاڑی کا گدھا اور ملزم کا گدھا لڑ پڑے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گدھوں کی لڑائی پر مالک نے دوسری گاڑی کے گدھے پر ڈنڈے برسادیے جس سے اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل جانور کے ساتھ ظلم و جبر کا واقعہ چند روز قبل سانگھڑ میں بھی پیش آیا تھا جہاں ایک شخص نے کھیتوں میں داخل ہونے پر اونٹنی کی ٹانگ ہی کاٹ دی تھی۔

close