300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے بڑا اعلان

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کرایہ داروں کو فری سولر لگا کر دیں گے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانگھڑ میں ایک اونٹنی کا پاں کاٹ دیا گیا، اونٹنی کے مالک کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا تھا، اونٹنی کا پاں کاٹنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، آئی جی سندھ سے کہا ہے ذمہ داران کو فوری گرفتارکیا جائے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس سال بھی گورنرہاس میں100 اونٹوں کی قربانی ہوگی، قربانی کا گوشت مستحقین تک پہنچایا جائے گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ مخیر حضرات کو آج گرین سگنل مل گیا ہے، سولر لگانے کے کوئی چارجز نہیں لئے جائیں گے، مشکل معاشی حالات کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، ہم نے اس کلچر کو تبدیل کر دیا، پہلے گورنر صرف فائلیں سائن کرتا تھا۔کامران ٹیسوری نے مزید کہاکہ مشکل وقت میں سٹیٹس کو کو توڑنا ہوگا، مخیرحضرات مشکل وقت میں غریب لوگوں کی مدد کریں، ہمیں غریب لوگوں کا مسیحا بننا ہوگا، ایک دوسرے پر بہت تنقید کرلی اب لوگوں کی دہلیز پر جاکرمسائل حل کرنا ہوں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ عید کے بعد گورنر جاب پورٹل بنائیں گے، عید کے بعد 6 ممالک کی مختلف زبانوں کا کورس بھی کروائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close