لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وکلاءکی فلاح و بہبود کیلئے گرانٹ1 ارب روپے تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بار کونسلز کی اپیکس باڈیز کے ارکان نے ملاقات کی، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون بھی ملاقات میں موجود تھے، وزیر اعلیٰ نے وکلاء کی فلاح وبہبود کی لئے گرانٹ1 ارب روپے تک بڑھانے اور خاتون وکلاء کے لئے بار کونسل میں مخصوص ہال اور ڈے کیئرسینٹر قائم کرنے کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران اٹک میں 2 وکلاء کے قتل کی اطلاع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو فوری طور پرحراست میں لے لیا، مریم نواز نے بار کونسل اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت ملزم کے خلاف خصوصی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ہدایت کی اور وزیرقانون کو نگرانی کا حکم دیا۔انہوں نے بارکونسل کے عہدیداران سے وکلاء کے قتل پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء برادری کا تحفظ یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں