بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے حکومت نے بڑے منصوبے کا اعلان کر دیا

کراچی(پی این آئی) بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کے لیے سندھ حکومت نے تیرتے ہوئے سولرپاور منصوبے کا اعلان کر دیا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق پاکستانی میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد منصوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ سے 36کلومیٹر دور کینجھر جھیل میں لگایا جائے گا۔ اس فلوٹنگ سولر پاور پراجیکٹ کو شروع کرنے کے لیے ’گو انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ یہ منصوبہ ممکنہ طور پر دو سال میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا اور اس سے 500میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی، جو کے الیکٹرک کو سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (ایس ٹی ڈی سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close