کراچی(پی این آئی)اضافی کرایہ وصولی پر کارروائی، ٹرانسپورٹرز پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد۔۔۔محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 12 لاکھ 88 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا۔عیدالاضحیٰ آتے ہی ٹرانسپورٹرز کی طرف اضافی کرائے وصول کیے جانے کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے کارروائیاں تیز کردیں۔ترجمان محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 ہزار 105 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، مسافروں کو 12 لاکھ 37 ہزار روپے کا اضافی کرایہ واپس کروایا گیا۔ترجمان کے مطابق اس دوران اضافہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 12 لاکھ 88 ہزار کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
اس حوالے سے صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ ریلیف اور منصفانہ کرایے کی وصولی کو یقینی بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کاخاتمہ ہے، مسافروں کے ساتھ ناانصافی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں