ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم،کتنا جانی نقصان ہو گیا؟

دادو(پی این آئی)ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم،کتنا جانی نقصان ہو گیا؟ خیر پور ناتھن شاہ میں ٹرک اور لوڈر رکشہ میں تصادم کے باعث 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔دادو کی تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، ٹرک کی لوڈر رکشہ کو ٹکر سے خواتین سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کا شکار لوڈر رکشہ سواروں کا تعلق شکارپور کے گاو¿ں پیر بخش کھوسو سے ہے، زائرین درگاہ سے واپس شکارپور جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close