صوبےکے کن کن شہروں میں سیف سٹی منصوبے کا آغاز ہوگا ؟ اعلان ہو گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں جہاں سیف سٹی منصوبہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے، ایسے میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر کے دوران سندھ کے دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی منصوبہ شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں سیف سٹی منصوبہ کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق سیف سٹی صرف جرائم پیشہ عناصر کے لیے نہیں بلکہ عوامی کی شکایات پر بھی ایکشن لے گا۔تمام اہم محکموں کی ڈیسک سیف سیٹی پراجیکٹ میں موجود ہوں گی۔ منصوبے کے مانیٹرنگ روم میں ایمرجنسی سروسز سمیت تمام اداروں کے ممبرز موجود ہوں گے تاکہ شہریوں کی بروقت مدد کی جا سکے۔سندھ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ حیدرآباد اور سکھر سمیت دیگر شہروں میں بھی سیف سٹی بنائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close