14 ٹکڑوں میں ملنے والی بوری بند لاش کس کی نکلی؟تہلکہ خیز انکشاف

کوئٹہ(پی این آئی)کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن نالے سے ملنے والی بوری بند لاش ٹیکسی ڈرائیور کی نکلی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ نے شک کی بنیاد پر پہلی بیوی اور بہو کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ جبکہ مقتول کی گاڑی برآمد کر لی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 11جون کی شب بروری پولیس کو ہزارہ ٹاؤن میں امام بارگاہ کے قریب واقع نالے سے بوری بند لاش ملی تھی جسے نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد جسم کے 14 ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دی تھی۔پولیس نے لاش شناخت کےلئے سول اسپتال کے مردہ خانے میں رکھ دی تھی، پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاش کی شناخت ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی ٹاؤن کے رہائشی حسین علی حیدری کے نام سے ہوئی ہے جو ٹیکسی ڈرائیور تھا۔مقتول کی گاڑی پولیس نے جمعرات کو علی آباد کے میدانی سے برآمد کر لی تھی ذرائع نے بتایا کہ مقتول نے تین سال قبل دوسری شادی کی تھی دو بیٹے بیرون ملک ہیں، دوسری شادی کرنے پر اکثر پہلی بیوی سے جھگڑا رہتا تھا ۔

close