سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی (پی این آئی)کمشنر کراچی نے2 ماہ کیلئے سمندر میں نہانے پر پابندی عائد کر دی۔

سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے،پابندی سمندر میں غیر معمولی لہروں کی وجہ سے عائد کی گئی، جس کا اطلاق 14 جون (آج)سے 13 اگست 2024 تک ہوگا ۔کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہری پابندی پر سختی سے عمل درآمد کریں ،پابندی ان کی جان کی حفاظت کیلئے عائد کی گئی ہے۔

close