جیل سے خطرناک قیدی فرار

سکھر (پی این آئی)سول ہسپتال سکھر کے جیل وارڈ سے قیدی فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق قیدی خیر محمد تیغانی کو جیل وارڈ سے چار مسلح ملزمان چھڑا کر فرار ہوئے۔

ہوا کچھ یوں کہ ہسپتال کے جیل وارڈ میں ملاقات کیلئے آنے والے چار افراد نے سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قیدی کو فرار کروا کے اپنے ساتھ لے گئے ،پولیس کا کہنا ہے کہ جیل وارڈ کی سکیورٹی پر تعینات تین اہلکار نماز پڑھنے گئے ہوئے تھے،ملزمان ملاقات کے بہانے جیل وارڈ میں داخل ہوئے۔فرار قیدی کا تعلق شکارپور سے بتایا جارہا ہے جو مختلف مقدمات میں سنٹرل جیل میں سزا کاٹ رہا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close