مارگلہ کی پہاڑیوں پر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد (پی این آئی)مارگلہ کی پہاڑی پر پھر آگ بھڑک اٹھی، اطلاعات کے مطابق آگ مارگلہ کی پہاڑی پر شاہدرہ کے علاقے میں لگی ہوئی ہے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ شاہدرہ کے دو مختلف مقامات پر کئی گھنٹوں سے لگی ہوئی ہے، آگ نے مارگلہ کی پہاڑ کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا۔آگ کے شعلے دور دور سے دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ سی ڈی اے ورکرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔خیال رہے کہ شاہدرہ کی پہاڑیوں پر آگ 30 دنوں میں متعدد مرتبہ لگ چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close