پنجاب کے سرکاری ملازمین کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) بڑی عید سے قبل سرکاری ملازمین کو بڑا دھچکا، پنجاب حکومت ہاتھ کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سرکاری ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں نہیں ملیں گی۔ حکومتی اعلان کے بعد افواہیں دم توڑ گئیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ بھر کے سرکاری ملازمین بڑی عید تنخواہ کے بغیر ہی گزاریں گے۔ محکمہ خزانہ پنجاب سرکاری ملازمین کی تنخواہ جاری نہیں کرے گا۔ عیدالفطر کی طرح عیدالاضحی پر ایڈوانس تنخواہ نہیں ملے گی۔ دوسری جانب عید بغیر تنخواہ کے گزارنے پرسرکاری ملازمین پریشانی سے دو چار ہیں۔ سرکاری ملازمین عید قربان پر سنت ابراہیمی سمیت دیگر اخراجات کےلیے تنخواہ نہ ملنے سے پریشان ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close