عیدالاضحیٰ پر ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

لاہور(پی این آئی)عیدالاضحیٰ کےموقع پر لاہور کے بلدیاتی ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ۔

عیدالاضحیٰ کےحوالےسےپلان کوحتمی شکل بھی دے دیا گیا ہے ۔ عید کےتینوں روزعملہ فیلڈمیں موجودہوگا۔اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل کے مطابق ویسٹ مینجمنٹ کونان بائیوڈی گریڈایبل ویسٹ بیگزتقسیم کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہے، لاہور کے صوبہ بھرمیں35لاکھ سےزائد بیگزتقسیم ہوں گے سری پائےجلانےوالوں کیخلاف، اورجانوروں کی آلائشیں نہروں میں پھینکنے پردفعہ 144 کا نفاذ ہوگا۔آسیہ گل کا مزید کہنا تھا کہ عید پرصوبائی سطح پرکنٹرول روم قائم کیا جارہا ہے، جبکہ کنٹرول روم سےصفائی آپریشن کی نگرانی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close