اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، ایگزیکٹو کی 918، منسٹریل سٹاف کی 195 خالی سیٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق بھرتیوں کا اشتہار جاری کردیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس میں 118 اے ایس آئیز، 800 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔19 اسسٹنٹ، 22 سٹینو گرافرز، ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی پانچ سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی،اپر ڈویژن کلرک کی سولہ، لوئر ڈویژن کلرک کی 23، نائب قاصد کی 18 سیٹوں پر بھرتیاں ہوں گی۔درجہ چہارم کی 92 سیٹوں پر بھرتی کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ تمام بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی، ان کا کہنا تھا کہ بھرتی کے خواہشمند اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ درخواستیں فی الفور جمع کروائیں۔پاکستان بھر سے مطلوبہ اہلیت پر پورا اترنے والے جوان، لڑکیاں، خواجہ سرا بھرتی کے لئے درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں،بھرتی کے خواہشمند افراد اشتہار جاری ہونے سے 15 دنوں کے اندر اپنی درخواستیں آن لائن جمع کروائیں گے۔

close