بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا

کراچی (پی این آئی)کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب بکروں سے بھرا ٹرک لوٹ لیا گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان بکروں سے بھرا ٹرک لے کر فرار ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک میں 30 بکرے تھے، 2 ملزمان ڈرائیور کو اتار کر ٹرک لے گئے۔بیوپاری عبدالمنان کے مطابق بکرے حیدر آباد سے گلستانِ جوہر منتقل کیے جا رہے تھے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بیوپاری سے درخواست لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔۔۔۔

close