سفاک ڈاکوؤں نے قربانی کے جانورپر گولیاں برسا دی

کراچی (پی این آئی)سعید آباد گلشن غازی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری اور ایک قربانی کا جانور زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے قربانی کے جانور کو ذبح کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کی شناخت آفتاب کے نام سے ہوئی۔فائرنگ کرنے والے ڈاکو کو پولیس نے پکڑ لیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ملزم حذیفہ نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں چلائی تھیں، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close