اسلام آباد، ایف آئی اے مال خانہ میں کروڑوں کی چوری

اسلام آباد(پی این آئی)اسلام آباد، ایف آئی اے مال خانہ میں کروڑوں کی چوری۔۔۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کے مال خانہ میں چوری ہوگئی، ملزمان کروڑوں روپے لے اُڑے۔ واقعے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ادارے کے ملازمین نے 11 رکنی گروہ کے ساتھ مل کر چوری کی۔حکام نے بتایا کہ محرر مال خانہ گروہ کے ساتھ غیرملکی کرنسی کے تھیلے چوری کر کے فرار ہوگیا۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے 10 افراد کو گرفتار کرکے 6 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔ دوسری جانب حکام نے یہ بھی بتایا کہ مال خانہ سے لگ بھگ 10 کروڑ کی چوری ہوئی ہے، تاہم چوری شدہ رقم کی اصل مالیت جاننے کےلیے آڈٹ بھی شروع کردیا گیا ہے۔۔۔۔

close