ڈاکوئوں کے سہولت کار پولیس افسران، فہرست جاری

رحیم یار خان(پی این آئی)کچے کے علاقے میں 2023ء میں ڈاکوؤں کے خلاف کیے گئے آپریشن کی پولیس رپورٹ منظرعام پر آگئی جس کے مطابق ایس ایچ او زسمیت 5 اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی۔ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کی رپورٹ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کی سربراہی میں تیار کی گئی ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق کوٹ سبزل اور بھونگ کے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکاروں نے ڈاکوؤں کی سہولت کاری کی،

پنجاب پولیس کے اہلکار کچے کے ڈاکوؤں کے سہولت کار ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران بے گناہ افراد کو جعلی مقابلوں میں پکڑا اور رشوت لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سبزل اور ایس ایچ او بھونگ نے کروڑوں روپے کی زرعی زمین کسانوں سے زبردستی لی۔پولیس رپورٹ کے مطابق سی آئی اے انچارج محمد سلیم بھی ڈاکوؤں کے دست راست پائے گئے، کوئی زمیندار ایس ایچ او سے تعاون نہیں کرتا تو ڈاکوؤں کی طرف سے دھمکیاں دی جاتیں۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کچے میں تعینات ایس ایچ اوز مقامی کاشت کاروں سے سیکیورٹی کے نام پر بھتہ لیتے تھے۔۔۔۔

close