حکومت اور اپوزیشن میں اہم معاملے پراتفاق ہوگیا

کراچی(پی این آئی) سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا،سنی اتحادکونسل کوسندھ اسمبلی میں ایک قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ ملے گی۔

اسپیکر سندھ اسمبلی اویس شاہ کے مطابق سندھ اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کااعلان کردیاجائےگا،سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں پرحکومت اوراپوزیشن جماعت متفق ہوگئی ہیں۔پاکستان پیپلزپارٹی کوسندھ اسمبلی کی25قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ ملےگی،ایم کیوایم کوسندھ اسمبلی میں8چیئرمین شپ ملےگی،سنی اتحادکونسل کوسندھ اسمبلی میں ایک قائمہ کمیٹی کی چیئرمین شپ ملے گی۔

close