پولیس نے دہشت گردوں کا بڑا حملہ ناکام بنادیا

پشاور(پی این آئی) باجوڑ پولیس نے میاگانوں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔

باجوڑ پولیس پولیس کے مطابق پولیس جوانوں نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب میاگانوں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا، رات کی تاریکی میں دہشت گروں کے طرف سے میاگانو پولیس پوسٹ کو اچانک راکٹ لانچرز اور دیگر چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کا ضلعی پولیس جوانوں نے جواں مردی سے مقابلہ کرکے حملے کو ناکام بنا دیا۔بتایا گیا ہے کہ حملے سے ضلعی پولیس جوان محفوظ رہے اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد عناصر راہ فرار اختیار ہونے پر مجبور ہوئے، بھرپور موثر جوابی کارروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ سجاد احمد نے پولیس جوانوں کو شاباش دی اور انہیں نقد انعامات دینے کا بھی اعلان کردیا۔

close