ہم زور زبردستی سے نہیں عزت و احترام سے بات مانتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما

سوات(پی این آئی)ہم زور زبردستی سے نہیں عزت و احترام سے بات مانتے ہیں، پی ٹی آئی رہنما۔۔۔پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم زور زبردستی سے نہیں عزت و احترام سے بات مانتے ہیں۔جلسے سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ میرٹ پر کیسز چلائےجائیں تو بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر ہوں گے۔جیل میں بانی پی ٹی آئی کو رکھنے کے باوجود ہم نےکلین سوئپ کیا، ہم امن و امان چاہتے ہیں،

مذاکرات سے معاملات حل کئے جائیں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ ہم عزت اور احترام کےساتھ بات مانتے ہیں، زور زبردستی نہیں چلے گی، فاٹا والوں کو وعدے کے مطابق ان کا حصہ دیا جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close