رحیم یار خان، 2 پولیس اہلکار شہید ایک زخمی

رحیم یار خان(پی این آئی)رحیم یار خان، 2 پولیس اہلکار شہید ایک زخمی۔۔۔رحیم یارخان کے علاقے خان بیلہ میں ڈاکوؤں کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید، جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 5 سے زائد ڈاکو ٹینٹ کی دکان پر واردات کرنے آئے، پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش میں علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

ادھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close