صوبائی دارلحکومت میں پولیو ٹیم پر حملہ

لاہور(پی این آئی) لاہور میں پولیو ٹیم پر مچھر مار سپرے سے حملہ کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل24نیوز کے مطابق یہ واقعہ فیصل ٹائون پولیس سٹیشن کی حدود میں واقع سنٹرل فلیٹس ایریا میں پیش آیا، جس کی رپورٹ یو ایم سی او ساجد ذوالفقار کی طرف سے تھانہ فیصل ٹائون میں جمع کرائی گئی ہے تاہم پولیس کی طرف سے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ خواتین پر مبنی پولیو ٹیم بچوں کو قطرے پلا رہی تھی کہ ایک خاتون نے ان پر مچھر مار سپرے سے حملہ کر دیا۔ پولیو ٹیم کی خواتین ثنا اور امینہ نے ایک دروازے پر دستک دی ۔ گھر سے ایک خاتون باہر نکلی اور بچوں کو قطرے پلوانے سے انکار کر دیا اور دونوں ورکرز کو گالیاں دینے لگی۔گالیاں دیتے ہوئے خاتون اندر گئی اور اگلے لمحے ہاتھ میں مچھر مار سپرے لے کر آئی اور دونوں ورکرز پر سپرے کرنا شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق پولیس نے تاحال ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close