ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی

کراچی (پی این آئی)شاہ لطیف ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔

ایس ایچ او ملک سلیم نے بتایا کہ منگل کی صبح شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 21 اے میں گھر کے اندر ڈکیتی کی نیت سے گھسنے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 45 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوا تھا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں دوران علاج امتیاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کو سینے پر گولی لگی تھی۔ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ پولیس نے واردات میں ملوث ڈاکوؤں جمیل بھٹو اور نذیر بھٹو کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ہے، گرفتار ڈاکوؤں کا آبائی تعلق گھوٹکی سے ہے۔مقتول امتیاز بڑی گاڑیوں کا مکینک تھا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close