کراچی کے بچوں کو بڑی خوشخبری مل گئی

کراچی(پی این آئی) موبائل چھوڑو، میدان میں آؤ، کراچی کے بچوں کو بڑی خوشخبری مل گئی، کسٹمز انفورسمنٹ کے تحت کراچی میں 6 نئی اسپورٹس اکیڈمیز کھول دی گئیں۔

کسٹمز انفورسمنٹ نے کراچی کے بچوں کو اسپورٹس کھلانے کا بیڑا اٹھا لیا، کسٹمز اسپورٹس کمپلیکس میں کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ ساؤتھ باسط مقصود عباسی نے 6 نئی اکیڈمیز کا افتتاح کیا، جن میں کرکٹ، ہاکی، فٹبال، ٹینس، آرچری اور موائے تھائے شامل ہیں، ان اکیڈمیز میں ہزاروں بچے اسپورٹس کی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔کلیکٹر کسٹم انفورسمنٹ ساؤتھ باسط مقصود عباسی نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسپورٹس کی سرگرمیوں میں شرکت کروائی جائے تاکہ آنے والے وقت میں پاکستان کو بہترین ٹیلنٹ میسر آسکے۔

باسط مقصود عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کلیکٹر آف کسٹم انفورسمنٹ اور کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے اشتراک سے 8 روزہ کسٹم انفورسمنٹ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیلنج کپ کا پروینٹیو سروس کلب اور اسپورٹس کمپلیکس کے ہاکی اسٹیڈیم میں آغاز ہوگیا، جس میں کسٹم سمیت ڈسٹرکٹ کی 7 ٹیموں کے درمیان 15 میچز کھیلےجائیں گے۔کسٹم، ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ساؤتھ، ڈسٹرکٹ ایسٹ، ڈسٹرکٹ ویسٹ، ڈسٹرکٹ کورنگی، ڈسٹرکٹ ملیر اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں