بلاول اپنےوزرا کی کارکردگی پر نالاں کیوں ؟ وجہ سامنے آگئی

کراچی(پی این آئی)چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کو بہت مہینے ہوگئے، پانچویں بار جیتے ہیں، لیکن وزرا اور ارکان اسمبلی میں سستی نظر آرہی ہے، اب سے وزرا اور ارکان اسمبلی کام کرتے نظر آنے چاہیے۔ بلاول بھٹو نے حکومت کو ہدایت کی کہ کھلی کچہریاں لگائیں، صرف من پسند لوگوں سے نہیں بلکہ عوام سے رائے لیں اور حلقوں میں جائیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ترقیاتی اسکیمیں نہیں بلکہ عوامی رابطے انتخاب جتواتے ہیں۔چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کی سیاست بند ہونی چاہیے، میرٹ پر اچھے افسروں کو چنیں جو کام بھی کریں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کچھ وزرا اور ارکان اسمبلی کی رپورٹس اچھی ملتی ہیں، کچھ کی رپورٹس اتنی اچھی نہیں مل رہیں۔ آپس کی لڑائیوں کا نقصان حکومت کو نہیں ہونا چاہیے، ٹیم ورک کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close