پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(پی این آئی)پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔۔۔ پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کو ممنوع قرار دیدیا گیا ہے،صرف 75مائیکرون کے بیگز استعمال کرنے کی اجازت ہے۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ نے پلاسٹک کو استعمال نہیں کرنا، اپنی عادات تبدیل کریں،حکومت پالیسی دیتی ہے، شہری اس کو اپنا تے ہیں،سینئر صوبائی وزیر کاکہناتھا کہ پلاسٹک موت ہے، یہ تلف نہیں ہوتا، جب پلاسٹک جلتا ہے تو فضا میں زہریلے مواد چھوڑتا ہے،جب پلاسٹک زمین میں جاتا ہے تو زمین کو تباہ کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب نےکہاکہ پلاسٹک کی پیداوار والی صنعتیں آج سے بند رہیں گی،پلاسٹک کی جو صنعت چلی وہ غیرقانونی ہوگی،سخت ایکشن لیں گے،ان کاکہناتھا کہ عوام کو سمجھنا ہوگا کہ سموگ پر ہر صورت قابو پانا ہے،کسانوں کو سبسڈائزڈ مشینری فراہم کررہے ہیں،زمینداروں نے مشینری کی فراہمی کے باوجود باقیات کو نذرآتش کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close