پیسے کہاں خرچ کیے؟ گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈاپور سے حساب مانگ لیا

پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے فاٹا انضمام کی رقم سے متعلق سوال کر دیا ہے۔۔۔ خیبر پختونخوا صوبے

کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کا فقدان ہے، مدینےکی ریاست بنانے والے بتائیں کہیں آپ نے امانت میں خیانت تو نہیں کی؟ گورنر نے کہا کہ کے پی یونیورسٹیز کیلئے 3 ارب روپے رکھے لیکن ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا جب کہ کے پی میں صحت کے شعبے کا بھی برا حال ہے۔۔۔ گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کے لیے ملنے والے پیسے کہاں خرچ کیے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں