کراچی میں جرائم بڑھنے کی بڑی وجوہات کیا ہیں؟ آئی جی سندھ نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی)آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ جرائم کی وجہ اسلحے کی آسانی سے دستیابی ہے، بے روزگاری بھی ایک وجہ ہے۔

ڈی آئی جی اظفر مہیسر کا کہنا ہے کہ جمالی پل کے قریب پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرنے کے واقعہ میں طالبان ملوث تھے۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈاکے، اغوا برائے تاوان اور اسٹریٹ کرائم کے دوران شہریوں کا قتل معمول بن چکا ہے۔انھوں نے بتایا کہ پانچ ماہ کے دوران 71 افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔آئی جی سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملزمان گرفتار ہوتے ہیں پھر باہر آجاتے ہیں، اور یہی لوگ کرائم کی بڑی وجہ بن رہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ داخلی و خارجی راستوں پر خفیہ کیمرے نصب کرکے جرائم کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی۔ڈی آئی جی اظفر مہیسرکراچی میں طالبان کے سرگرم ہونے سے متعلق ڈی آئی جی اظفر مہیسر نے کہا کہ گزشتہ روز جمالی پل کے قریب پولیس اہلکار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرنے کے واقعہ میں طالبان ملوث تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close