کراچی (پی این آئی)سندھ میں 90 روز کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد ،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کا اطلاق فوری طور پر ہوگا جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے،رجسٹرڈ پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنیوں کے گارڈ ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار ساتھ رکھ سکیں گے ،نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی،ہتھیاروں کو گاڑیوں کے اندر رکھا جائے گا،گارڈز گشت کے دوران یا کھلی جگہوں پر انجام دیتے وقت ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے،غیر ضروری طور پر اسلحے کی نمائش نہیں کی جائے گی،تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹی فکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں