غیر مشروط معافی مانگ لی گئی

کراچی(پی این آئی) غیر مشروط معافی مانگ لی گئی۔۔۔ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال نے عدلیہ مخالف بیان پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔ مصطفی کمال نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں بیان حلفی جمع کرا دیا، مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا ہے کہ تمام ججز خصوصاً اعلیٰ عدلیہ کے ججز کا دل سے احترام کرتا ہوں،عدلیہ اور ججز کی ساکھ متاثر کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا، ان کا کہناتھا کہ بالخصوص 16مئی کی پریس کانفرنس پر غیرمشروط معافی چاہتا ہوں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close