زیرتربیت پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنا انسٹرکٹرکومہنگا پڑگیا

اسلام آباد(پی این آئی )اسلام آباد پولیس لائنز میں زیرتربیت اہلکار کے ساتھ ناروا سلوک کا واقعہ سامنے آگیا جہاں ڈرل انسٹرکٹر نے زیرتربیت پولیس افسر کو تھپڑ مار دیا جبکہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسٹرکٹر کو معطل کردیا۔

نجی ٹی وی ’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس لائنز میں شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے اہلکاروں کی تربیت جاری تھی، اسی دوران غلطی کرنے پر ڈرل انسٹرکٹر نے ایک اہلکار کو تھپڑ مار دیا۔اہلکار کو تھپڑ پڑنے کے بعد دیگر اہلکاروں میں بے چینی بڑھ گئی جبکہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھپڑ مارنے والے ڈرل انسٹرکٹر کو معطل کرکے لائن کلوز کردیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اپنے ماتحت افسران کے ساتھ ایسا رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر کوئی افسر غلطی کرتا ہے تو اسے قانون کے مطابق محکمانہ سزا دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close