وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاق کو پھر خبردارکردیا

پشاور(پی این آئی)صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سابقہ فاٹا کے 400 ارب روپے نہ دیے تو وفاق ردعمل کے لیے تیار رہے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین کا کہنا تھاکہ قبائلی عوام ابھی تک قربانی دے رہے ہیں، سابقہ فاٹا کے لوگ ہم سے گلہ کرتے ہیں، کیا ان کو جواب نہیں دینا؟ لوگ سوال کرتےہیں، میں کیا کہوں کہ پیسےکون کھا رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ سابقہ فاٹا کواب تک 500 ارب میں سے 100 ارب روپے ملے، فوری طور پرپیسے نہ ملے تو ردعمل کیلئے وفاق تیار رہے، امن و امان کیسے بحال ہوگا؟ انسداد دہشتگردی کیلئے مختص رقم میں سے ایک پیسا نہیں دیا، پیسےنہیں دیں گے تو امن و امان کیسےقائم ہوگا؟ ان کا کہنا تھاکہ منشیات ایک لعنت ہے، بجٹ اجلاس کے بعد قانون سازی کریں گے اور نسل تباہ کرنے والے منشیات فروشوں کو سزائے موت دیں گے، عوام منشیات کے خلاف ہمارا ساتھ دے۔

عمران خان کی سائفر کیس میں بریت پر علی امین گنڈاپور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی جعلی کیسز میں جیل کاٹ رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو اتنا عرصہ جیل میں رکھا اس کا جواب کون دے گا؟ جس نے بے بنیاد کیس بنایا اس سے حساب لیں گے اور وہ حساب کے لیے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اگر گھڑیاں لی ہیں تو اس کی اجازت ہے،

close